مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے ایک ٹینک کے راستے میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی غزہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں صہیونی فوج کی گفعاتی بریگیڈ سے وابستہ ایک جنگی ٹیم کارروائی میں مصروف تھی۔
صہیونی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ ’’یلو لائن‘‘ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک ٹینک حماس کی جانب سے ماضی میں نصب کیے گئے بموں میں سے ایک کے اوپر سے گزر گیا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔
واقعے سے ہونے والے ممکنہ مالی یا فوجی نقصان کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ